DUBAI NEWS IN URDU

دبئی: مساج کے لالچ میں بھارتی شخص 42 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا

دبئی (یو اے ای اردو) غیر اخلاقی مساج کا شوق بھارتی شخص کو لے ڈوبا، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو اس کے مالک کی جانب سے ایک لاکھ دس ہزار درہم کی رقم کسی کام کے سلسلے میں دی گئی. تاہم خریداری کے لیے جاتے ہوئے اسے آذر بائیجان کی ایک خاتون نے آ گھیرا اور غیر اخلاقی مساج کی پیش کش کی جس کو بھارتی شخص ٹھکرا نہ سکا.
تاہم اس کی توقعات کے برعکس جس مساج سنٹر پر اس نے کپڑے اتار کر خاتون کو گلے لگانے کی کوشش کی تو اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا. منصوبے کے تحت خاتون کا ساتھی نمودار ہوا اور بھارتی شخص کے سر پر لوہےکا راڈ دے مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا.
خاتون اور اس کے ساتھی نے منصوبے کے تحت مذکورہ شخص کے ایک لاکھ 10 ہزار درہم اٹھائے اور موقع سے فرار ہو گئے. بعد ازاں پولیس نے بھارتی شخص کو ریسکیو کیا اور ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں