National Institute of Health Islamabad

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

دبئی (یو اے ای اردو – 23 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) ایمریٹس ایئر لائن نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں جن میں سب سے اہم اپڈیٹ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق ہے۔ تفصیلات کے لیے دیکھیے ایمریٹس ایئر لائن کی ویب سائٹ سے لی گئی ہدایات:

Emirates press release

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات صرف ان پاکستانی مسافروں کی کرونا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ قبول کرے گا جس میں تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ دیا گیا ہو۔ اور وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی منظور شدہ لیبارٹری سے ہو۔

متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ واضح رہے کہ کیو آر کوڈ سے لیبارٹری اور دیگر تفصیلات کو ٹریک کرنا آن لائن ممکن ہے۔ جبکہ پاکستان میں کچھ لیبارٹریز ایسی بھی ہیں جنہوں نے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی دینے کے لیے مسافروں سے کروڑوں کمائے۔ ان مسافروں میں سے چند ایک ٹریک بھی ہوئے جس کے باعث یو اے ای نے صرف منظور شدہ لیبارٹریز کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کو قابل قبول قرار دیا ہے۔

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پر آپ صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے