مدینہ منورہ جانے والی معتمرین کی بس کوٹریفک حادثہ

مدینہ منورہ جانے والی معتمرین کی بس کوٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 23 پاکستانی اور الجزائر کے 3 شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مکہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ سے مدینہ جانے والی معتمرین کی بس کو نویریہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
سعودی ہلال احمر نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں 26 معتمرین زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو حرا نیشنل ہسپتال اور کنگ عبدالعزیز جنرل ہسپتال مکہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 23 پاکستانی اور الجزائر کے 3 شہری شامل ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں