میری عید پریشان حال غریب عوام کے نام ہے، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری عید پریشان حال زندگی گزارنے والے غریبوں کے نام ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائے، رمضان المبارک میں ملک کیلئے کی گئیں دعائیں اللہ قبول فرمائے۔ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
جس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے عیدالفطرکے موقع پرقوم کومبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ملک و قوم کیلئے جودعائیں کی گئیں اللہ وہ قبول فرمائے۔ نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائے۔
زید برآں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر عیدالفطرکی مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گزستہ عید الضحی والد کے ہمراہ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو اپنے والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ والد سے ملنے نہیں دیا گیا۔ نوازشریف عید الضحی ، رمضان اور عید الفطر جیل میں اسلیئے گزار رہے ہیں کیونکہ انہوں نے آئین پاکستان پر عمل کرنے کے مطالبے کا جرم کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو حق پر ہوتا ہے وہ کمزور نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ اللّہ کی مدد ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں