no confidence motion in pakistan

کیا خلائی مخلوق عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہے؟

تحریر : ارشد فاروق بٹ

"ابھی ابھی امریکہ کے ایک مشہور سائنس دان سٹیفن گراس برگ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس ورجینیا کے ساحلوں پر اڑن طشتری سے نمودار ہونے والی خلائی مخلوق نے خفیہ طور پر امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی تھی. ملاقات میں خلائی مخلوق نے امریکی صدر کو خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو نہ روکا گیا تو امریکہ کے بعد ان کا اگلاہدف خلائی مخلوق ہو گی.”

یہ اور اس طرح کے کتنے ہی گھسے پٹے سٹیٹس روزانہ دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں غلامانہ ذہنیت، جہالت اور شخصیت پرستی جھلکتی ہے. اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو یقینا اس کے عیب آپ کو نظر نہیں آئیں گے. تاہم آپ کے سوشلستان پر لکھی گئی جانبدارانہ تحریریں آپ کے دوست اور رشتہ دار پڑھتے ہیں.

دو ہفتے قبل اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سے سوشلستان پر طوفان بدتمیزی برپا ہے. بڑے بڑے معززین و شرفاء گالی گلوچ اور لغویات پر اتر آئے ہیں.

ہارس ٹریڈنگ کے حمام میں حکومت و اپوزیشن دونوں ننگے ہیں. کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے چھ اراکین پنجاب اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرواکے بزدار انتظامیہ نے انہیں استعمال کیا. ان میں سے ایک منحرف ممبر خانیوال سے نشاط احمد خان تھے جو 14 سال سے ناقابل شکست اور اقتدار میں تھے. ان کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ نے 16 دسمبر 2021 کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور چودہ ہزار ووٹوں سے شکست کھائی.

موجودہ چیئرمین سینیٹ بھی ہارس ٹریڈنگ کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں. اپوزیشن کے یوسف رضا گیلانی بھی ہارس ٹریڈنگ کے باعث آج سینیٹر ہیں. کاروبار سیاہ ست اسی طرح چلتا ہے اور چلتا رہے گا. آپ سکون کیجئے ، واک کیجئے اور خوش رہیے. اگر استعماراتی طاقتوں نے 50 ارب روپے اپوزیشن کو جھونک دیے ہیں تو اچھی بات ہے. پہلے وہ سوفٹ ویئر اپڈیٹ والے آمروں کو ڈالر دیا کرتے تھے اب سیاہ ست دانوں کو دے رہے ہیں. یہ جمہوریت کی فتح ہے. پاکستان کھپے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔