Oman Capital

حکومت عمان نے یکم ستمبر سے پاکستانی مسافروں پر پابندی کے خاتمے کی خوشخبری سنا دی

مسقط ( یو اے ای اردو – 23 ستمبر 2021 – محمد شکیل) حکومت عمان نے پاکستان اور دیگر ممالک سے فلائٹس کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا ۔ عمان میں داخلے کے لئے مسافروں کے لیے ویکسین کی شرط لازمی قراد دی گئی ہے ۔ مندرجہ ذیل ویکسین سلطنت عمان میں منظور شدہ ہیں.

  1. فائرز
  2. آسٹرازینیکا
  3. سائنوفارم
  4. سائنوویک
  5. سپٹنک وی

تفصیلات کے مطابق تقریباً چار ماہ کے بعد سلطنت عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت دیگر 18 ممالک جو ریڈ لسٹ تھے، ان کے مسافروں پر سفری پابندی مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے.

پابندی اٹھانے کا فیصلہ ان سینکڑوں تارکین وطن کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے جو ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ تاہم انہیں سلطنت عمان میں واپسی سے قبل منظور شدہ کرونا وائرس ویکسین کی دونوں ڈوز لینا کرنا ہوں گی اور نادرہ کا جاری کردہ کیو آر کوڈ کے ساتھ ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لے کر جانا ہوگا۔

دیگر شرائط میں مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور منفی کووڈ 19 سرٹیفکیٹ لے کر جانا پڑے گا. عمان ایئرپورٹ پر مسافروں کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوگا. ٹیسٹ رزلٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی ضرورت نہیں رہے گی.

یہ بھی پڑھیے:
یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

آئی سی اے اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

جی ڈی آر ایف اے میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔