Jobs in Dubai

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ملازمت کے مواقع – UAE URDU

دبئی ( یو اے ای اردو – 28 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ایک رضاکارانہ، غیر منافع بخش اور سماجی بہبود کے لیے بنائی گئی ثقافتی تنظیم ہے ، جو 1963 سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ .

پاکستان ایوسی ایشن دبئی، یو اے ای میں مقیم 14 لاکھ پاکستانیوں کا واحد نمائندہ ادارہ ہے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حکومت دبئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ فی الوقت پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے 12 فعال ونگ ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کو اپنے اپنے پیشوں میں مثبت نمائندگی دیتے ہیں۔

ان میں پاکستان میڈیکل ونگ، لیڈیز فورم، پاکستان یوتھ فورم، پاکستان پروفیشنل ونگ، میری ٹائم ونگ، پاکستان خیبر ونگ، پاکستان صحافتی فورم، پاکستانی اکاؤنٹینٹ ونگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ، پاکستانی چنار ونگ، پاکستانی انجینئر فورم، بزنس ایڈمنسٹریشن ونگ کراچی شامل ہیں.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کو آفس اسسٹنٹ اور کوآرڈینیٹر کی ضرورت ہے. جو کہ مندرجہ ذیل دفتری امور میں مہارت رکھتا ہو.

  1. کسٹمر سروس کا تجربہ
  2. انتظامی علم
  3. فائلوں کو ترتیب دینے میں مہارت
  4. میٹنگز شیڈول کرنا اور کیلنڈرز کا انتظام
  5. فون کالز کا جواب دینا
  6. لکھنا اور پروف ریڈنگ کرنا
  7. ای میل کرنا
  8. سپلائی کو برقرار رکھنا
  9. کسٹمرز کا استقبال کرنا
  10. لائبریری سائنس کا علم اضافی قابلیت تصور کیا جائے گا

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر 2021 ہے. اور تنخواہ 3000 اماراتی درہم سے 3500 اماراتی درہم حسب قابلیت طے کی جائے گی. اپلائی کرنے کے لیے اپنی سی وی pakassoc@pad.ae پر سیندکریں. مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 042305000 پر رابطہ کریں.

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی
سٹریٹ 11 بی، عود میثا روڈ
بر دبئی ، متحدہ عرب امارات
pad jobs facebook advertisement
Pakistan Association Dubai Facebook Page
Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے