Torkham Gate

پاک افغان طورخم بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا – uae urdu

پاک افغان بارڈر (یو اے ای اردو – 16 اگست 2021 – امان علی شینواری ) پاک افغان طورخم بارڈر نو گھنٹے بند ہونے کے بعد کھول دیاگیا۔ دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئیں.

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جلال آباد اور طورخم پر قبضہ کرنے کے بعد پاک افغان بارڈر کوہر قسم کے لئے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں. سہ پہرتقریبا پانچ بجے افغانستان گمرگ میں حالات مکمل نارمل ہونے کے بعد بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لئے کھول دیا گیا.

پاکستان طورخم بارڈر کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینرز اور دیگر گاڑیاں افغانستان روانہ ہوگئیں جبکہ افغانستان سے پاکستان میں فروٹ اور سبزی کی گاڑیاں داخل ہوگئیں. طورخم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھلا رہنے کے حوالے سے سرکاری حکام نے تصدیق کردی ہے.

یہ بھی پڑھیے:
فاٹا انضمام غیر آئینی اور الگ صوبہ ہی حل ہے، قبائل تحفظ موومنٹ

طالبان نے افغانستان کے محصولات اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔