URDU COLUMNS TODAY

پاکستان کا مالی معاونت کے لیے یو اے ای سے رابطہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت درپیش مالی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک سے امداد اور قرض کے لیے رابطے کر رہی ہے. جن میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے. متحدہ عرب امارات سےحکومت نے 6ارب ڈالر کی رقم دینے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات سے بھی یہ درخواست نقد رقم اور تاخیری ادائیگی پر تیل کی فراہمی کے لیے کی گئی ہے۔
اعلیٰ حکومتی حلقوں نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک میں اس حوالے سے کوئی معاہدہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے بعد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے دورے پر جا سکتے ہیں۔

chichawatni news

اپنا تبصرہ بھیجیں