uae commander

آرمی چیف کی یواے ای کے کمانڈر سے ملاقات

پاکستان: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجرجنرل صالح نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع، سیکیورٹی اورعسکری تربیت میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرمیجرجنرل صالح نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے کردارکوسراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرکوگارڈ آف آنرپیش کیاگیا، کمانڈرمیجرجنرل صالح نے یادگارشہداء پرپھول چڑھائے.

SAHIWAL NEWS

اپنا تبصرہ بھیجیں