pad building in dubai

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، تعارف اور خدمات

دبئی ( یو اے ای اردو – 13 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی ایک رضاکارانہ، غیر منافع بخش اور سماجی بہبود کے لیے بنائی گئ ثقافتی تنظیم ہے ، جو 1963 سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ .

پاکستان ایوسی ایشن دبئی، یو اے ای میں مقیم 14 لاکھ پاکستانیوں کا واحد نمائندہ ادارہ ہے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، حکومت دبئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ فی الوقت پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے 12 فعال ونگ ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کو اپنے اپنے پیشوں میں مثبت نمائندگی دیتے ہیں۔

ان میں پاکستان میڈیکل ونگ، لیڈیز فورم، پاکستان یوتھ فورم، پاکستان پروفیشنل ونگ، میری ٹائم ونگ، پاکستان خیبر ونگ، پاکستان صحافتی فورم، پاکستانی اکاؤنٹینٹ ونگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ، پاکستانی چنار ونگ، پاکستانی انجینئر فورم، بزنس ایڈمنسٹریشن ونگ کراچی شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں یوم آزادی کی تقریبات

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے عہدیداران میں صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، نائب صدر ہارون رشید، جنرل سیکرٹری محسن البنا، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر شاہد زمان، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف، ڈائریکٹر ویلفیئر رضوان فینسی، مریم ممتاز، صدف اطہر، زاہد حسن، لیلی الجاسمی اور محمد شائیل السعدی شامل ہیں.

دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مخصوص مقام کا خواب 1961 میں ایک چھوٹے سے گیراج میں سامنے آیا جہاں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان صرف گپ شپ کے لیے اکٹھے ہوتے۔ پھر 1963 میں مکولی ہسپتال کے قریب ایک چھوٹا سا دفتر کرائے پر لیا گیا جو کہ پاکستانی کمیونٹی ممبروں کے جمع ہونے اور رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا۔

اس تنظیم کے آغاز میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا نام کبھی استعمال نہیں کیا جاتا تھا ، اسے ‘پاکستان اسپورٹس کلب’ کہا جاتا تھا۔ خیال یہ تھا کہ ایک ایسی جگہ ہو جہاں تمام نسلوں کے لوگ جمع ہوں اور اسے ’منی پاکستان‘ کہیں۔ پاکستان سے میلوں کے فاصلے پر ‘منی پاکستان’ ، ایک ایسی جگہ جہاں پاکستانی اپنی حب الوطنی کا اظہار کر سکیں ، اپنی خوشیاں اور دکھ درد بانٹ سکیں اور کمیونٹی کے ممبروں سے ہر قسم کی مدد اور راحت حاصل کر سکیں۔

پی اے ڈی دبئی نے اپنے ابتدائی سالوں سے ہی پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مالی طور پر اہم کردار ادا کیا ہے چاہے وہ تعلیم کا شعبہ ہو ، صحت کا شعبہ ہو یا قیدیوں کی وطن واپسی. اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کے اجراء میں لوگوں کی مدد کرنا بھی ادارے کے مقاصد میں شامل ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئ اپنے لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے خدمت کرنے کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور ایسا کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔

"پاکستان سینٹر” ایک تاریخی کمیونٹی پروجیکٹ 14 اگست کو لانچ کیا گیا تھا ، یہ غیر منافع بخش صحت کی دیکھ بھال کی پہلی سہولت ہے جو کہ جی سی سی میں کہیں بھی اپنے کمیونٹی سینٹر میں غیر ملکیوں کی طرف سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ مرکز پاکستان میڈیکل سینٹر ، ہیلتھ اینڈ فٹنس سینٹر ، تھیم ریسٹورنٹ ، لیڈیز اینڈ جینٹس مسجد ، انتظامی دفاتر ، سیمینار رومز ، بی بی کیو ایریا اور چلڈرن پلے ایریا پر مشتمل ہے۔

Guest Post on High Authority Website with Dofollow Backlink

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے