uae urdu

دبئی: بینکوں کی جانب سے پاکستانیوں کو ایڈوانس رقم دینے کا اعلان

دبئی: یواے ای کے بینکوں کی جانب سے پاکستانیوں کو ایڈوانس رقم دینے کا اعلان، یہ سہولت اُن پاکستانیوں کو دی جائے گی جو تنخواہ میں تاخیر یا کسی اور وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہیں.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکوں کی جانب سے امارات اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک شاندار مالی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کے تحت ایسے پاکستانیوں کو قرضہ دیا جائے گا جو جائز ذریعے سے ترسیلات زر باقاعدگی سے پاکستان بھجواتے ہیں۔ قرضے کی یہ سہولت اُن پاکستانیوں کو دی جا ئے گی جو اپنی کمپنی یا آجر کی جانب سے بروقت تنخواہ نہ دیئے جانے یا کسی اور وجہ سے مالی مسائل کا شکار ہیں۔

اس اقدام سے ہُنڈی، حوالہ یا دیگر غیر قانونی وسیلوں سے رقم بھجوانے کے رحجان کی حوصلہ شکنی ہوگی، اور مالی مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی مدد بھی ہو گی تاکہ مالی بحران کے اس دور میں وہ پاکستانی بینکوں سے رقم حاصل کر کے اس دوران اپنے لیے بہتر روزگار بھی تلاش کر لیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا ہے کہ بینکوں کی جانب سے دیا جانے والا یہ قرضہ اُمیدوار کی ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر ہو گا۔

Mobile Phones

اپنا تبصرہ بھیجیں