دُبئی : پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے شاندار سہولت متعارف کرا دی گئی

دُبئی (یواےای اردو) پاکستانی قونصل خانے کی جانب سےمتحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ قونصل خانے کے مطابق پاکستانیوں کو دستاویزات کی تصدیق، نائیکوپ، آؤٹ پاسز اور پاسپورٹ سے متعلقہ معاملات کے علاوہ پاکستانی بھائی چارے کی فلاح کی سہولت اُن کی رہائش گاہوں پر فراہم کی جائے گی۔قونصل خانے کے مطابق یہ سہولت متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں کے لیے 19 اپریل 2019ء سے شروع کی جا رہی ہے۔

قونصل خانے میں تعینات پریس قونصلر عاشق شیخ نے یواے ای اردو کو بتایا کہ یہ سہولت ان لوگوں کے لیے خصوصی طور پر فراہم کی جا رہی ہے جنہیں قونصل خانے تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان لوگوں کودُور دراز کے علاقوں میں مقیم ہونے کے باعث قونصل خانے تک آنا بہت مہنگا پڑتا ہے اور اُن کے قیمتی وقت کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سہولت شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ کے پاکستانی رہائشیوں کو دی جا رہی ہے۔ 19 اپریل 2019ء بروزجمعہ کو پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاکستان سوشل سنٹر میں صبح 10 سے12 بجے اور پھر دوپہر دو بجے سے شام 5 بجے تک پاکستانیوں کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ، آؤٹ پاسز اور دستاویزات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس کے بعد 26 اپریل 2019ء بروز جمعہ راس الخیمہ میں واقع پاکستان سوشل سنٹر میں صبح دس سے بارہ بجے اور پھر 2 بجے سے شام بجے تک یہ سہولت میسر ہو گی۔ جبکہ فجیرہ میں 3 مئی بروز جمعہ پاکستان اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول میں قونصل خانے کا کیمپ لگے گا۔اس سہولت سے ہزاروں پاکستانی مستفید ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں