پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی، تعارف اور خدمات

دبئی ( یو اے ای اردو – 18 ستمبر 2021 – سعد رمضان) پاکستان میڈیکل سینٹر دبئی (پی ایم سی) خلیج تعاون کونسل کا پہلا غیر منافع بخش صحت کا پراجیکٹ ہے جو کہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ متحدہ عرب امارات میں موجود تمام قومیتوں کی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے.

پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی ڈیپارٹمنٹس

پی ایم سی دبئی کے نمایاں ڈیپارٹمنٹس میں ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ ، آرتھوپیڈکس اینڈ ریمیٹالوجی ڈیپارٹمنٹ ، انٹرنل میڈیسن اور امراض اطفال ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں.

میڈیکل منڈے ( سوموار )

پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی کے زیر اہتمام میڈیکل منڈے کے نام سے ایک ویڈیو سیریز شروع کی گئی ہے جس میں ہر سوموار کو کسی ایک طبی موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی جاتی ہے. گفتگو کے لیے متعلقہ ماہر سپیشلسٹ کو دعوت دی جاتی ہے تاکہ ناظرین تک درست اور مستند معلومات پہنچ سکیں.

پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز

پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی میں صحت کے اعلی معیار کو قائم کرنے کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ایک پوری ٹیم موجود ہے جن میں ڈاکٹر انجم (کلینیکل پتھالوجی) ، ڈاکٹر عامرہ (فیملی میڈیسن) ، ڈاکٹر ہارون اقبال ( کنسلٹنٹ ریمیٹالوجسٹ ) ، ڈاکٹر سید رئیس احمد ( ماہر امراض اطفال ) ، ڈاکٹر محسن اعظم (آرتھوپیڈک سرجن) ، ڈاکٹر ضیاءالحسن ( اینڈو کرینولوجی اینڈ انٹرنل میڈیسن) ، ڈاکٹر سارہ خواجہ ( ماہر امراض اطفال) ، ڈاکٹر عبدالعلیم ( اوٹولیرینگولوجی)، ڈاکٹر شگفتہ ضیاء (فیملی میڈیسن سپیشلسٹ) اور ڈاکٹر عبدالرحمن (کارڈیالوجسٹ) شامل ہیں.

پاکستان میڈیکل سنٹر دبئی میں جنرل سٹاف

جنرل سٹاف میں ڈاکٹر محمد نسیم صابر (میڈیکل ڈائریکٹر) ، ڈاکٹر صدف جلیل (کلینک مینیجر) ، ڈاکٹر راشدہ غفور (جنرل فزیشن) ، ڈاکٹر زینب ریاض (جنرل ڈینٹسٹ) ، ڈاکٹر شفا عرفان (جنرل ڈینٹسٹ) ، ڈاکٹر ندا حامد (آپٹو میٹرسٹ) ، لیڈی گلو کماچو (کلینک نرس) ، نذا النسیم (ریڈیوگرافر) ، فاطمہ اشرف (میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹ) و دیگر شامل ہیں.

پاکستان میڈیکل سنٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے ڈو اور اتصالات کے نمبروں سے درج ذیل نمبروں پر ایس ایم ایس کے ذریعے رقم عطیہ کر سکتے ہیں.

donations to pmc uae

پتہ:
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، سٹریٹ 11 بی ، عود میثا روڈ
بر دبئی ، متحدہ عرب امارات
فون : 042305000

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پر آپ صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔