MNA Rai Murtaza Iqbal

رواں برس وعدوں کی تکمیل کا ہے، ایم این اے رائے مرتضی اقبال خاں

پاکستان (یو اے ای اردو – یکم اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ان کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ملک بہتری کی طرف چل نکلا ہے.

اب اپوزیشن کی باتوں سے عوام دور ہو رہے ہیں، آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کی طرح اب ہر آنے والے الیکشن میں عوام ان ٹھگوں کو شکست دیں گے. آنے والی نسلیں ہمیشہ عمران خان کے بہترین فیصلوں کو یاد رکھیں گے، پاکستانی قوم کو ایماندار لیڈر مل گیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے. اب بھی میرے چچا جان مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں کی قیادت میں لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے.

موجودہ سال میں لوگوں سے کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل ہو جائے گی، وہ دن دور نہیں جب تبدیلی کے ثمرات سامنے آنے لگیں گے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات کی بدولت عوام کو تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیاہے .

ضلع ساہیوال میں تاریخی ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے، آخر میں انہوں نے ضلع ساہیوال کے تمام شہریوں سے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے.

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جن سے نہ صرف آنے والی نسلیں مستفید ہونگی بلکہ یہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا واحد ذریعہ ہے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ہماری جماعت شجر کاری مہم کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہے. عوام کو بھی ہمارا ساتھ بڑھ چڑھ کر دینا چاہیے.

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔