pakistan railway jobs

پاکستان ریلوے میں 11 ہزار آسامیاں خالی ہیں، اشتہار اگلے ہفتے شائع ہو گا

لاہور (یواے ای اردو) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں اس وقت 11ہزار آسامیاں خالی ہیں جن کے لیے 21نومبر کو اشتہار دیا جائے گا، خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں ریلوے کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، امید ہے پاکستان ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بن جائے گا.
لاہور میں میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم 6ٹرینیں چلا چکے ہیں اور 4 جلد ٹریک پر آجائیں گی. . 115سب انجنیئروں کی پوسٹوں پر بھرتیوں کا اشتہار جاری ہو چکا ہےجبکہ 11ہزار خالی آسامیوں کو میرٹ پر پُر کرنے کے لیے 21 تاریخ کو اشتہار شائع ہو گا جو انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں