PAKISTAN

سعودی عرب نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کر دی، ایک ارب موصول، دو ارب کل ملیں گے

اسلام آباد (یواےای اردو) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اثرات نمایاں ہونے لگے. پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوارب ڈالر اگلے دوروز میں ملنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ اگلے ایک دو روز میں باقی دو ارب ڈالر بھی مل جائیں گے .

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیاگیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنے ہیں جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے.

ترجمان نےمزید بتایا کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8ارب 48 کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

توقع ہے کہ سعودی امداد پاکستان میں ڈالر کی پرواز کو روکے گی اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں