Etihad airways

پاکستان سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی فلائٹس شروع، جانئے ایئر لائنزکے شیڈول

دبئی ( یو اے ای اردو – 26 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ایمریٹس نے پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، دبئی کی مقامی کیریئر ایمریٹس نے یہ ہدایات متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس اعلان کے بعد جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت چھ ممالک میں پھنسے ہوئے وہ تارکین وطن جن کو یو اے ای میں ویکسین لگی تھی وہ متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن نے آج بروز بدھ اپنی ویب سائٹ پر پاکستان، بھارت ، نیپال ، نائیجیریا، سری لنکا اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین سفری تقاضے جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب اتحاد ایئرویز نے بھی پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے. اور ایئر عریبیہ بھی پاکستانی ایئرپورٹس سے شارجہ کے لیے پروازیں کر رہی ہے.

پاکستان سے یو اے ای آنے والے مسافروں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط لاگو ہوں گی.

  1. انہیں متحدہ عرب امارات میں ویکسینیشن کی مکمل خوراکیں ملی ہوں۔
  2. ویکسین کی دوسری خوراک لیے کم از کم 14 دن گزر چکے ہوں گے۔
  3. ان کے پاس متحدہ عرب امارات کے حکام سے منظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
  4. مسافروں کے پاس کیو آر کوڈ کے ساتھ منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ آئی سی ایم آر سے منظور شدہ لیبارٹری میں روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر ہونا چاہیے۔
  5. مالیکیولر ڈائیگناسٹک ٹیسٹنگ پر مبنی ایک ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہوائی اڈے پر روانگی کے چار گھنٹوں کے اندر حاصل کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ریپڈ کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے. تمام ایئرلائنز کی شرائط وہی ہیں جو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جاری کی ہیں اور اسی تحریر میں اوپر لکھ دی گئی ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے