Airblue Planes

پاکستان سے دبئی فلائٹس ٹکٹ کتنے میں مل رہے ہیں؟

دبئی ( یو اے ای اردو – 8 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ، زوہیب بٹ) پاکستان میں پھنسے تارکین وطن کو یو اے ای حکومت کی طرف سے واپسی کی اجازت ملنے کے بعد پہلا کام ویزہ سٹیٹس کو چیک کرنا ہے. اگر ویزہ ایکسپائر نہیں ہوا اور آپ کا سپانسر یا کمپنی آپ کو واپسی کی اجازت دیتے ہیں تو اگلا مرحلہ ایئرپورٹ کے اندر کرونا ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت چیک کرنا ہے.

پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر کرونا ریپڈ ٹیسٹ کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث غیر ملکی پاکستانی متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک جانے کے لیے پرواز کرنے سے قاصر تھے. پاکستانی ہوائی اڈوں پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی بھی سہولت موجود نہیں تھی اس لیے مسافر پروازوں میں سوار نہیں ہو سکتے تھے۔ تاہم اب تمام ہوائی اڈوں پر ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے. ٹکٹ بک کرنے سے پہلے ہوائی اڈے پر ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت کی تسلی کر لیں ورنہ ٹکٹ ہونے کے باوجود جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا.

اگر مندرجہ بالا دونوں سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو اگلا مرحلہ ٹکٹ بکنگ کا ہے. کچھ ویب سائٹس ٹکٹس بکنگ یا قیمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں. تاہم سب سے بہتر آپشن یہ ہے کہ جس ایئرلائن کے ذریعے آپ متحدہ عرب امارات جانا چاہتے ہیں اس کی آفیشل ویب سائٹ چیک کریں.

ایمریٹس ایئرلائن اور فلائی دبئی ایئرلائن پاکستان سے دبئی پروازیں کرتی ہیں. اتحاد ایئرلائن پاکستان سے ابوظہبی، اور ایئرعربیہ شارجہ کی ایئرلائن ہے جو پاکستان سے شارجہ پروازیں کرتی ہے. یہ چار ایئر لائنز پاکستان سے مسافروں کو متحدہ عرب امارات پہنچانے کے لیے آپریٹ کرتی ہیں، تاہم پوسٹ شائع ہونے تک ان چاروں ایئرلائنز کے فلائٹس آپریشن معطل ہیں.

پاکستانی ایئرلائنز میں ایئربلیو اور پی آئی اے نمایاں ہیں جو پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے دبئی کے لیے فلائٹس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں. لیکن ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے. ایک عرصے تک کرونا کی وبا کے باعث فلائٹس آپریشن معطل رہے ہیں جس کے باعث اب پاکستان سے دبئی کا ایئرٹکٹ ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے.
کرونا وبا کے پھیلاؤ سے پہلے یہی ٹکٹ 25 ہزار روپے سے 45 ہزار روپے میں دستیاب تھے. متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں کے ریٹ پاکستانی فضائی کمپنیوں سے نسبتا زیادہ تھے. تاہم اب اماراتی فضائی کمپنیوں کے آپریشن بند ہونے کے باعث پاکستانی فضائی کمپنیوں کی پانچوں گھی میں ہیں.

یہ بھی پڑھیے:
جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔