Pakistani Ambassador to the UAE

امارات میں پاکستانیوں کے لیے ورک ویزہ پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی سفیر

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے ورک ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہے.

پاکستان کے سفیر افضل محمود نے پاکستانیوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے. کیونکہ ایسے کئی ایجنٹ ہیں جو لوگوں کو جعلی نوکریوں کا لالچ دینے کی کوشش کرتے ہیں. امارات میں قانونی مسائل سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے. لہذا ملازمتوں کے لیے متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ براہ کرم محتاط رہیں اور خود غرض ایجنٹوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں.

بہت سے پاکستانی ہم سے ورک ویزا پر پابندی کے بارے میں پوچھنے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں. انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے اور لوگ یہاں روزگار کے لیے آرہے ہیں. پچھلے کچھ عرصے میں ہوم ڈیلیوری کے شعبے میں بہت سے پاکستانی امارات آئے ہیں.

امارات کی مقامی ہوم ڈیلیوری کمپنیوں نے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کو اس لیے بھرتی کیا ہے کہ وہ "بہت ہنر مند اور کارآمد” ہیں. متحدہ عرب امارات میں اس وقت تقریبا 16 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور کام کر رہے ہیں. امارات سعودی عرب کے بعد پاکستانیوں کا دوسرا سب سے بڑا گھر ہے اور ہر سال اربوں ڈالر وطن عزیز بھیجتا ہے.

متحدہ عرب امارات میں پاکستان بزنس فورم کا آغاز

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے متحدہ عرب امارات میں افرادی قوت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان بزنس فورم کے آغاز کا اعلان کیا ہے.

پاکستان بزنس فورم ہر ماہ حکمت عملی طے کرنے اور ممبران کا فیڈ بیک لینے کے لیے ملاقات کرے گا کہ یو اے ای میں تجارت، سرمایہ کاری اور افرادی قوت کو کیسے بہتر بنایا جائے.

ہر میٹنگ میں تین سے پانچ ممبران کو بات کرنے کا موقع ملے گا اور تجارت کے حجم کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کی تاجر برادری کو جوڑنے کے حوالے سے اپنی تجاویز شیئر کی جائیں گی.

تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنا حصہ ڈالیں. اس موقع پر پاکستانی سفیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال آٹھ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔