DUBAI

دبئی: ایف آئی اے نے پاکستانیوں کی مزید 600 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (یواےای اردو) وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بیرون ملک پاکستانیوں کی مزید 600 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ دبئی میں مقیم ان جائیدادوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستانیون کی ان جائیدادوں کی مالیت کھربوں روپے میں ہے، جس پرٹیکس کی رقم 2 ہزار ارب روپے سے زائد بنتی ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق اہم کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے 895 پاکستانیوں کی دبئی اور ابوظہبی میں جائیدادوں کا سراغ لگا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں