دبئی (یو اے ای اردو – 18 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کے ویزوں ، فلائٹس اور ویکسین سے متعلق بہت سے پاکستانی سوشل میڈیا گروپس اور پیجز پر سوالات پوچھ رہے ہیں. اس پیج پر آپ انہیں سوالات کے جواب جان سکیں گے.
سوال: اگر جی ڈی آر ایف اے سے منظوری مسترد ہو جائے تو کتنے دن بعد دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں؟
جواب : جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) سے اگر منظوری نہ مل سکے تو 5 دن کے بعد دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں. سپانسر کے ذریعے یہ مسئلہ جلدی حل ہو سکتا ہے.
سوال : دبئی جانے کے لیے آن لائن اپروول کیسے لی جائے؟
جواب: وزٹ ویزہ والوں کو اپروول کی ضرورت نہیں، ریزیڈنشل ویزہ ہولڈرز دبئی انٹری کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) میں اپلائی کریں. طریقہ کار جاننے کے لیے نیچے دیے گئے آرٹیکل پر جائیں.
جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟
سوال: پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس کتنی ہے.
جواب: مستند لیبارٹریز سے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 6500 روپے ہے. یہ لیبارٹریز کیو آر کوڈ بھی جاری کرتی ہیں. کیو آر کوڈ کے بغیر اگر کوئی لیبارٹری آپکو پی سی آر رپورٹ بنا کر دیتی ہے تو اسے ایئرلائن والے قبول نہیں کریں گے. مستند لیبارٹریز کونسی ہیں اس بارے میں نیچے دیا گیا آرٹیکل پڑھیں.
کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست
سوال : میری فلائٹ سیالکوٹ سے شارجہ 20 اگست کو ہے. برائے مہربانی رہنمائی کریں کہ یہ ڈاکیومنٹس کافی ہیں؟
1. جی ڈی آر ایف اے اپروول، کیونکہ میرا ویزہ دبئی کا ہے.
2. آئی سی اے گرین ٹک
3. آئی سی اے رجسٹریشن کیو آر کوڈ کے ساتھ
4. کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ الحوسن ایپ سے
5. پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ
جواب: ان کے ساتھ ایئر ٹکٹ بھی چاہیے جو آپ نے لے لیا ہوگا. اور فلائٹ سے 72 گھنٹے کے دوران پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ بھی درکار ہے. ایئر پورٹ کے اندر ریپڈ کووڈ 19 ٹیسٹ بھی ہو گا اس لیے چھ گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں. تمام ڈاکیومنٹس کی کم از کم تین کاپیاں بنا لیں.
یہ بھی پڑھیے:
یو اے ای ویزہ کینسل ہو جائے تو نئے انٹری پرمٹ کے لیے درخواست کا طریقہ کار
یو اے ای ویزہ ہولڈرز منظوری کے لیے ICA درخواست دیں یا GDRFA میں؟
پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں
پاکستان سے ویکسین لگوانے والوں کو کب اجازت ملےگی یو اے ای جانے کی
No news yet. we will publish this news as soon as it is break.
Mukamal flights kab tak open Hong k chances hai UAE k
within a month