دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) پاک ہزارہ گروپ یو اے ای کی طرف سے پاکستانیز ان دبئی گروپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ دی گئی.
تفصیلات کے مطابق پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام جشن پاک ہزارہ ایک نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور اماراتی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی.
پاک ہزارہ گروپ کی جانب سے سماجی و کاروباری شخصیات اور میڈیا ممبران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
تقریب کا انتظام پاک ہزارہ کے جنرل سیکرٹری نواز علی جدون اورگروپ ممبران نے کیا. جبکہ نظامت کے فرائض یاسر صدیقی اور مدثر خوشنود نے سرانجام دیے۔