vaccination in Pakistan

وفاق نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے فائزر کی ایک لاکھ خوراکیں مختص کر دیں – UAE URDU

پاکستان ( یو اے ای اردو – 3 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، وفاق نےفائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ہے جس کے تحت پورے ملک میں فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں تقسیم کی جا رہی ہیں.

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سائنوفارم، فائزر، آسٹرازینکا، سپٹنک اور سپتنک ویکسین کو منظور شدہ ویکسین لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے. اس صورت حال میں متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر کئی پاکستانیوں کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ حکومت بیرون ملک منظور شدہ ویکیسن کی قسم کب جاری کرے گی.

حال ہی میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار خوراکیں ملی ہیں، جنہیں صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے. یہ ویکسین بیرون ممالک ورک اور اسٹڈی ویزا پر جانے والے پاکستانی شہریوں کو ترجیحی بنیاد پر لگائی جائے گی۔

اعلی حکام کے مطابق فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی کیونکہ پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکومت کی طرف سے ویکسین موڈرنا کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کی گئی ہیں. کرونا کے خلاف یہ مدافعتی خوراکیں فراہم کرنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ اینتھونی بلینکن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا.

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پر آپ صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔