Shahbaz Sharif and UAE President

وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ – UAE URDU

ابوظہبی ( یو اے ای اردو – وام – زوہیب بٹ ) وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کرینگے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن کے دورے سے واپسی پر آج متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان یو اے ای کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی ڈبلیو اے ایم اورعرب نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اور پرچم سرنگوں رکھا جائے گا ۔

ایڈیٹر ویب ڈیسک

ویب ڈیسک
یو اے ای اردو نیوز ویب ڈیسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔