pmln in the uae

مسلم لیگ (ن) امارات کی شہباز شریف کو مبارکباد

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ) محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مسلم لیگ ( ن ) متحدہ عرب امارات کے عہدیداران نے مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کا پیغام بھجوانے والے عہدیداران میں غلام مصطفیٰ مغل ، فرزانہ کوثر ، محمد غوث قادری ، چودھری ظفر اقبال، عبدالمجید مغل ، خواجہ عبدالوحید پال، محمد جمیل بنگیال ، ملک دوست محمّد اعوان ، راجہ عابد حسین ، شہزاد ملک، محمد شہزاد بٹ ، عامر سہیل گھمن ، جان قادر ، چودھری عبدالغفار ، چودھری شہباز غفار ، راجہ ابو بکر آفندی ، رانا محمد نعیم ، راجہ ظہیر سملالوی ، راؤ اکبر ساقی ، چودھری عبدالرازق گجر ، طاہر بھنڈر ، حاجی محمد نواز اور میاں غلام محی الدین شامل ہیں۔

لیگی عہدیداران اور کارکنوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سےاندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو بے شمار توقعات وابستہ ہیں-

امید ہے کہ شہباز شریف اپنی بہترین قائدانہ اور ایڈمنسٹریٹو صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندرون ملک لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے مہنگائی پر قابوپائیں گے۔

تا کہ عام آدمی کو فائدہ مل سکے- امارات میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری لانے کی اجازت دی جائے. یہ جائز مطالبہ پورا ہونے پر پوری دنیا میں مقیم تمام پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا –

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔