پاکستان کے شہر ساہیوال کی تاریخ میں پورنوگرافی کے بڑے سیکنڈل کاانکشاف، بچوں سے زیادتی کی 46 ویڈیوز برآمد، 400 کے قریب بچوں کو جنسی تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔
پولیس تھانہ فرید ٹاون اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرکے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے والے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کے احکامات پر اے ایس پی سلیمان ظفر کی زیر نگرانی تھانہ فرید ٹاون پولیس کا شرپسند اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
سب انسپکٹر عمر دراز اور انچارج سی ائی اے نے مخبر کی اطلاع پر القریش ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کم سن بچوں سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بچوں سے بدفعلی کی ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔