PCAA head office

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پروازوں کی معطلی پرائیرلائنز کو نوٹس – UAE URDU

کراچی(یو اے ای اردو – 3 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا اقدام، حالیہ مہینوں میں پروازوں کی منسوخی کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے تکلیف کا باعث بننے پر غیر ملکی ائیرلائنز بشمول امارات ایئرلائن، قطر ائیر ویز، ترکش ائیر لائن، اتحاد ائیر ویز اور فلائی دبئی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پروازوں کی معطلی سے متاثرہ پاکستانی مسافروں کو رہائش، کھانے اور مالی نقصان کی صورت میں تکلیف اور ذہنی تناؤ کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر پاکستان میں پھنسے تارکین وطن حکومت پر شدید تنقید کر رہے ہیں. حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیر لائنز کو 8 جولائی تک مسافروں کے تمام مسائل حل کرنے کی مہلت دی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں غیر ملکی ائیر لائنز کو سخت ہدایت دیتے ہوئے پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستانی مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم کی واپسی اور ہونے والے نقصانات کے ازالے کو معاوضے کی صورت میں یقینی بنایا جائے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائنز پاکستانی مسافروں کے لیے جلد از جلد پرواز اور رہائش کی سہولت کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ان ائیر لائنز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

فالو اپ:
یو اے ای حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث ایئرلائنز کوئی بھی حتمی تاریخ جاری نہیں کر رہے اور محض پابندی میں توسیع سے کام چلایا جا رہا ہے.

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔