RAIN IN UAE

یواےای : موسلادھار بارشوں سے ٹریفک اور فلائٹس کا نظام درہم برہم

دبئی (یواےای اردو) آج صبح مملکت یو اے ای میں شدید بارش سے ٹریفک اور فلائٹس کا نظام درہم برہم، سڑکوں پر پانی کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار، ڈرائیورز گاڑیوں میں محصور، کئی سکولوں کی جانب سے چھٹی کا اعلان.
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش سے ٹریفک کی آمد و رفت جام ہو گئی ہے اور درجنوں فلائٹس موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں.
روڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر ڈرئیونگ کرتے وقت محتاط رہیں اور حد رفتار کم رکھیں تاکہ پھسلن کے باعث رونما ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے.
ایمریٹس ایرلائن نے اپنے صارفین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور نئے شیڈول کے بارے میں کنفرم کرنے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں