Ramadan Discount offers in uae

رمضان المبارک : امارات میں مصنوعات کی قیمتوں میں 90 فیصد تک رعایت

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ )اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق امارات میں رمضان المبارک 2 اپریل بروز ہفتہ سے شروع ہوگا اور عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی.

ایسے میں متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات پرمیگا ڈسکاؤنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ ان میں یونین کوپ، شارجہ کوپ، المایا سپر مارکیٹ، ایمیزون، نون، ڈینیوب ہومز، پین ایمریٹس اور دیگر شامل ہیں۔

یونین کوپ:

30,000 مصنوعات پر %75 تک رعایت
مہم کے دوران 185 ملین اماراتی درہم مالیت کی مصنوعات پر رعایتیں پیش کی جائیں گی۔
رعایتی اشیاء میں گوشت، مرغی، ڈبہ بند خوراک، پھل اور سبزیاں، رمضان کی خصوصی مصنوعات اور دیگر مصنوعات شامل ہیں.
مہم 13 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔
52 روزہ مہم یونین کوپ کی تمام 23 برانچوں، 4 تجارتی مراکز اور آن لائن چلائی جائے گی۔

شارجہ کوپ:

20,000 مصنوعات پر 90% تک رعایت
قیمتوں میں ریاعت کے لیے 30 ملین اماراتی درہم مختص
خصوصی پیشکش رمضان کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو جائے گی۔
4 قسم کی رمضان ٹوکریاں متعارف کرائی جائیں گی جن کی قیمت 49 سے 399 اماراتی درہم تک ہے.
کار کے لیے ریفل ڈرا، نقد انعام، گھر کا فرنیچر وغیرہ انعامات میں دیے جائیں گے۔

المایا سپر مارکیٹس:

ہر گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مصنوعات کی وسیع رینج پر 30% تک رعایت
مہم مقدس مہینے کے دوران چلائی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں المایا کی تمام 50 سپر مارکیٹوں میں رعایت کی پیش کش کی جائے گی۔
رمضان مہم کے ایک حصے کے طور پر رمضان ٹوکریاں بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

ایمازون

30 سے ​​زیادہ پروڈکٹ کیٹیگریز پر 50% تک ریاعت
10 روزہ مہم کا آغاز 18 مارچ کو ہو چکا ہے۔
مصنوعات کے زمرے میں گراسری، الیکٹرانکس، کچن، گھر، فیشن، ذاتی نگہداشت وغیرہ شامل ہیں۔
ڈسکاؤنٹ عالمی برانڈز جیسے سام سنگ، فلپس، بلیک+ڈیکر، ہیوگو باس، ریولن وغیرہ پر پیش کیا جا رہا ہے۔
منتخب مقامی بینکوں کے کریڈٹ کارڈز پر اضافی ریاعت ہو گی.

نون:

رمضان پروموشن کے دوران قیمتوں میں 70% تک کمی
مہم 27 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گی۔
پروموشن میں الیکٹرانکس، فیشن، گروسری، چشمہ، ذاتی نگہداشت اور دیگر مصنوعات شامل ہوں گی۔
بڑے برانڈز جیسے سام سنگ، ایم ایل، لیگو، ہوم باکس، ایل اوریل، بلیک + ڈیکر وغیر اس مہم کا حصہ ہیں.

کارفور:

قیموں میں 50% تک چھوٹ
قیمت کی رعایت میں گروسری، تازہ کھانا، اسمارٹ فونز، ذاتی نگہداشت، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا شامل ہیں.

ڈینیوب ہوم:

قیمتوں میں 80% تک کی رعایت
20,000 مصنوعات اسٹور میں ریاعتی نرخوں پر فروخت کے لیے موجود ہیں.
گھر کی سجاوٹ اور دیگر مصنوعات کی وسیع رینج فروخت کا حصہ ہیں۔
میڈ ریڈ سیل کے حصے کے طور پر 31 مارچ تک آن لائن 90% تک رعایت.
8,000 مصنوعات آن لائن فروخت کا حصہ ہیں.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔