Covid 19 Germs

سعودی عرب میں منظور شدہ کووڈ 19 ویکسین کون سی ہیں؟

ریاض (یو اے ای اردو – 9 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) سعودی عرب نے 9 اگست سے پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت دے دی ہے. سعودی عرب میں منظور شدہ چار ویکسینز کے نام یہ ہیں.

  1. فائزر
  2. آیسٹرا زینیکا
  3. موڈرنا
  4. جانسن اینڈ جانسن

پاکستان میں پھنسے تارکین وطن یا عمرے کے خواہشمند ایسے پاکستانی جو مندرجہ بالا چار ویکیسن میں سے کوئی ایک لگوا چکے ہیں انہیں مزید کسی ویکسین کی ضرورت نہیں ہے.

ایسے پاکستانی مسافر جو سائنو فارم یا سائنوویک ویکسین کی دو خوارکیں لگوا چکے ہیں، انھیں عمرے کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ وہ سعودی حکومت کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہوں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین کو 9 اگست سے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم انہیں مقدس مقامات میں داخلے سے پہلے سعودی عرب میں قرنطینہ کرنا ہوگا.

ایڈیٹر سعد رمضان

سعد رمضان
سعد رمضان کرغیزستان میں میڈیکل کے طالب علم ہیں۔ یو اے ای اردو پرآپ تعلیم و صحت کی خبریں اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے