RTA Drivers Jobs in Dubai

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں بطور ڈرائیور ملازمت کے مواقع

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے 11 مارچ 2022 سے ڈرائیورز کی بھرتیاں شروع کر دی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 2000 اماراتی درہم ہوگی.

تفصیلات کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کل وقتی درمیانی کیریئر کی سطح کی ملازمت کا اشتہار جاری کیا ہے. اس ملازمت کے لیے مرد اور خواتین دونوں امیدوار اپلائی کرسکتے ہیں.

کپنی نے ماہانہ دو ہزار اماراتی درہم تک کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات مثلا ہیلتھ انشورنس اور رہائش کی پیشکش بھی کی ہے.

ڈرائیونگ کے لیے تعلیمی و فنی قابلیت

دبئی میں ڈرائیورز کی ملازمت کے لیے کم از کم تعلیمی شرط انٹرمیڈیٹ ہے. امیدوار کے پاس دو سے پانچ سال کا تجربہ ہونا چاہیے. اتھارٹی ملازمت کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کی عمر 23 سے 55 سال ہونی چاہیے. اہم بات یہ ہے کہ امیدواروں کے لیے دبئی کے ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے. اگر آپ کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں بنا ہے تو آپ اس ملازمت کے لیے اپلائی کرنے کے اہل ہیں.

انٹرویو اور اپلائی کرنے کا طریقہ کار

ڈرائیورز کی خالی آسامیوں کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے. واک ان انٹرویوز 11 سے 18 مارچ تک ہوں گے. اس لیے وہ امیدوار جو درخواست دینے کے خواہشمند ہیں وہ مندرجہ ذیل پتے پر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان تشریف لائیں۔

ایڈریس : پریولیج لیبر ریکروٹمنٹ آفس ایم الیون، ابو ہیل سینٹر، ڈیرہ

وہ امیدوار جو شرکت کرنے سے قاصر ہیں وہ اپنی سی وی مندرجہ ذیل ای میل پر بھجوائیں. یا نیچے دیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں.

ای میل : [email protected]
وٹس ایپ: 0555513890

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔