Saba Qamar Instagram

صبا قمر کی نئی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

کراچی ( یو اے ای اردو – 18 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) نئی پاکستانی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم جیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیزر میں صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران اور نیئر اعجاز کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں، جو ’گھبرانا نہیں ہے‘ سے ہدایتکاری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ فلم نیوپلیکس سینما ڈی ایچ اے کے مالک اور صنعت کار جبران بیگ نے پروڈیوسر حسن ضیا کے ساتھ مل کر پروڈیوس کی ہے۔

فلم کے 48 سیکنڈ کے ٹیزر میں مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ معروف یوٹیوبر جنید اکرم اور جیو نیوز کے رپورٹر امین حفیظ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ’گھبرانا نہیں ہے‘ نام کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کے مشہور ڈائیلاگ سے لیا گیا ہے۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔