ریاض (یو اے ای اردو – 9 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات پر کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین کو 9 اگست سے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم انہیں مقدس مقامات میں داخلے سے پہلے سعودی عرب میں قرنطینہ کرنا ہوگا.
تفصیلات کے مطابق ایسے پاکستانی مسافر جو سائنو فارم یا سائنوویک ویکسین کی دو خوارکیں لگوا چکے ہیں، انھیں عمرے کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ وہ سعودی حکومت کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ بھی لگوا چکے ہوں۔ سعودی عرب کی منظور شدہ چار ویکسینز کے نام یہ ہیں.
- فائزر
- آیسٹرا زینیکا
- موڈرنا
- جانسن اینڈ جانسن
پاکستانی عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا مجاز سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا جو کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) جاری کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی عازمین کے لیے عمرہ پر پابندی اٹھارہ ماہ کے بعد ہٹائی جا رہی ہے. پاکستان سے آنے والے زائرین سفر سے پہلے ان سوالوں کے جواب تیار رکھیں.
- کیا آپ نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہیں؟
- کیا آپ نے نادرا سے ہیلتھ اتھارٹی کا تصدیق شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے؟
- سائنو فارم یا سائنو ویک لگوانے کی صورت میں کیا آپ نے سعودی حکومت کی منظور شدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ بھی لگوا لیا ہے؟
- کیا آپ نے کرونا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منظور شدہ لیبارٹری سے بنوا لی ہے جو کہ 72 گھنٹوں سے زیادہ پرانی نہ ہو؟
- کیا آپ سعودی عرب میں قرنطینہ کے لیے تیار اور رضا مند ہیں؟
- کیا آپ نے ویکسینیشن سٹیٹس ویب پورٹل مقیم پر اپڈیٹ کر دیا ہے؟
اگر ان میں سے کسی سوال کا جواب "نہیں” میں ہے تو آپ کو عمرہ کے لیے سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا. واضح رہےکہ پاکستان، انڈیا، آرجنٹائن، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے قرنطینہ لازمی ہے۔
Sir I am visa holder in Dubai but am overstay in pakistan I need a approval
Thank you sir
we have updated a post on it, plz check Urdu news category latest 6 posts.