پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے

پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن پی پی پی سندھ کونسل راشد رئیس ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ راشد رئیس تربت سے کراچی سفر کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ انکے ہمراہ پی پی رہنما حبیب حسن اور دیگر شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب پی پی رہنما راشد رئیس کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ فقیر کالونی اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی۔ راشد رئیس کی ٹریفک حادثے میں المناک موت پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں