SHOWBIZ NEWS

شاہد کپور اور انکی اہلیہ نے بیٹے کی تصاویر مداحوں کے لیے جاری کر دیں

ممبئی( یو اے ای اردو آن لائن ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیاہے۔
MIRA RAJPOOT SON
تفصیلات کے مطابق شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا: ہیلو ورلڈ، مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کچھ لوگ زین کو چھوٹا شاہد کپور بھی قرار دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے ہیلو ورلڈ لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں