ابوظہبی ( یو اے ای اردو – زوہیب بٹ )
شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
خلیجی میڈیا گلف نیوز اور خلیج ٹائمز کے مطابق 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابوظہبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظہبی کے 17 ویں حکمران ہوں گے۔ شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔