smart phones in pakistan

پاکستان: 31 دسمبر کے بعد سمگلڈ سمارٹ فون بند کر دیے جائیں گے

اسلام آباد (یواےای اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد سمگل ہو کر پاکستان آنے والے سمارٹ فونز بند کر دئیے جائیں گے، تاہم انہوں نے اس کے ساتھ ہی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں موجود غیر ملکی موبائل فونز کو بند نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31دسمبر کے بعد سمگل ہو کر پاکستان آنے والے موبائل فونز بند کر دیے جائیں گے اور سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے.
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈھائی ارب روپے کے سمارٹ فون پاکستان میں درست طریقے سے نہیں آرہے، پاکستان میں مقامی موبائل فون کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے اور موبائل فونز کی درآمد کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں