Taliban taking over Afghanistan

طالبان نے افغانستان کے محصولات اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا

افغانستان ( یو اے ای اردو – 15 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) طالبان نے افغانستان کے محصولات اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے. طالبان فورسز پیش قدمی کرتے ہوئے کابل میں داخل ہو گئی ہیں. جبکہ طالبان نے پل چرخی جیل پر قبضہ کر کے اپنے ساتھیوں کو چھڑوا لیا ہے اور بگرام جیل پر قبضہ کر کے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے.

طالبان کی جانب سے شہر سے نکلنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ہدایت، عام معافی کا اعلان کر دیا. افغان صدر اشرف غنی صدارتی محل تک محدود، افغان صدارتی محل میں اقتدار منتقلی کے لیے مذاکرات جاری. افغان طالبان کے اہم لیڈر ملا برادر افغانستان پہنچ گئے ہیں.

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے افغانستان کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے. دنیا کے تمام بڑے نشریاتی ادارے افغانستان کی صورتحال پر لائیو کوریج کر رہے ہیں. کابل ایئرپورٹ پر دو پاکستانی طیارے پھنس گئے ہیں. جبکہ دبئی سے آنے والی دو پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی.

کابل کی سڑکوں پر اس وقت ٹریفک جام کی صورتحال ہے، امریکہ نے اپنے سفارت خانے سے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر سفارتی عملے کا انخلا مکمل کر لیا ہے.

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔