New Taliban Leader 2021

ملا برادر دوحہ سے افغانستان پہنچ گئے، ترجمان افغان طالبان

قندھار ( یو اے ای اردو – 17 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ملا برادر دوحہ سے افغانستان پہنچ گئے ہیں. ملا برادر بیس سال بعد خصوصی طیارے سے قندھار پہنچے ہیں. اور انہیں افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے.

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دہانی کراتے ہیں کسی سے تصادم نہیں ہوگا. کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا. امارات اسلامی کسی سے انتقام نہیں لے گی. آزادی ہمارا حق تھا جو ہم نے حاصل کر لیا. تمام سفارت خانوں کی حفاظت ہمارے لیے اہم ہے. سیاسی رہنماؤں اور سفیروں کو یقین دلاتے ہیں ان کی حفاظت کی جائے گی. آج سے کسی کے ساتھ دشمنی نہیں رکھے گی.

دوسری جانب صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں افغان وفد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے. چیف آف آرمی سٹاف نے افغان وفد کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے. افغان وفد نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے تجاویز بھی پیش کیں. آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے.

یہ بھی پڑھیے:
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی پاکستانی میڈیا سے گفتگو

پاک افغان طورخم بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا

طالبان نے افغانستان کے محصولات اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔