x presiden afghanistan ashraf ghani

یو اے ای نے افغان صدر اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کر دی

دبئی ( یو اے ای اردو – 18 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے افغان صدر اشرف غنی کو پناہ دینے کی تصدیق کر دی ہے. یو اے ای کی وزارت خارجہ نے آفیشل ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشرف غنی اور اسکی فیملی کو پناہ دی ہے.

واضح رہے کہ طالبان کی پیش قدمی کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور ان کے ساتھی تاجکستان روانہ ہوگئے تھے. انکی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کیش سے بھری چار گاڑیاں بھی ساتھ لے کر گئے. اس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے.

دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے بڑے شہروں اور سرحدوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور عام معافی کا اعلان کیا ہے اور شہر چھوڑنے والوں کو محفوظ راستے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
ملا برادر دوحہ سے افغانستان پہنچ گئے، ترجمان افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی پاکستانی میڈیا سے گفتگو

پاک افغان طورخم بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا

ایڈیٹر شہریار بٹ

شہریار بٹ
شہریار بٹ بسلسلہ کاروبار شارجہ میں مقیم ہیں اور یو اے ای اردو پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔