uae news

امارات : ویکسین شدہ سیاحوں کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

دبئی ( یو اے ای اردو – ارشد فاروق بٹ ) متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے یو اے ای آنے والے سیاحوں کے لیے ان سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جن کا اطلاق عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا.

ابوظہبی کی ایئرلائن اتحاد ایئر ویز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تازہ کاری میں کہا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو منفی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے. انہیں اپنے ملک میں جاری کیا گیا کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہو گا جس میں کیو آر کوڈ دیا گیا ہو.

اتحاد ایئرویز نے مزید کہا ہے کہ جو مسافر ویکسین شدہ نہیں ہیں انہیں یو اے ای پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا. یہ ٹیسٹ منظور شدہ لیبارٹری سے ہو اور ٹیسٹ رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہو.

ایسے مسافر جو کرونا سے صحت یاب ہوئے ہوں انہیں مستند لیبارٹری کا کرونا ریکوری سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جو کہ 30 دن پرانا نہ ہو. یہ ٹیسٹ بھی منظور شدہ لیبارٹری سے ہو اور ٹیسٹ رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہو.

ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحوں کوایک ٹیسٹ دینا ہوگا. اسی طرح اگر دبئی ایئرپورٹ پر حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی تو سیاحوں کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا اور منفی نتیجہ آنے تک خود کو قرنطینہ میں رکھنا ہوگا۔

مسافر کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافروں کو مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہو گا. 16 سال سے کم عمر کے بچے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں.

پرنٹ شدہ یا ڈیجیٹل پی سی آر ٹیسٹ یا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ انگریزی یا عربی میں قبول کیے جاتے ہیں. دوسری زبانوں میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ قابل قبول ہوں گی اگر ان کی توثیق روانگی کے مقام پر کی جا سکے.

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔