approved covid-19 vaccines in the UAE

متحدہ عرب امارات نے موڈرنا ویکسین کی منظوری دے دی – UAE URDU

دبئی (یو اے ای اردو – 4 جولائی 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے خلاف موڈرنا ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا ہے. اس سے قبل متحدہ عرب امارت میں سائنو فارم، فائزر، آسٹرازینیکا اور سپتنک منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل ہیں. متحدہ عرب امارات اب تک 15 ملین سے زائد شہریوں کو ویکسین لگا کر سر فہرست ہے.

وزارت صحت اور روک تھام نے سنیچر کے روز اعلان کیا ہے کہ موڈرنا ویکسین کی منظوری کلینیکل ٹرائلز کے بعد کی گئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ویکسین دیگر ویکیسینز کی طرح “محفوظ اور موثر” ہے . اس کے علاوہ اس ویکسین نے مریض میں کوویڈ 19 اینٹی باڈیز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی ردعمل بھی پیدا کیا.

تاہم یہ سوال اب بھی باقی ہے کہ پاکستان میں لگائی جانے والے سائنو ویک کا مستقبل کیا ہے. اور جو پاکستانی سائنو ویک ویکسین لگوا چکے ہیں، کیا انہیں متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ملے گی؟ اس بارے میں تب ہی پتہ چلے گا جب متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان اور بھارت کے مسافروں کے بارے میں کوئی واضح پالیسی جاری کرے گی۔

متحدہ عرب امارات میں منظور شدہ کرونا ویکسینز

  1. سائنو فارم
  2. فائزر
  3. آسٹرازینیکا
  4. سپٹنک
  5. موڈرنا

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ خبروں کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے