uae visa

دبئی نے ایکسپائرڈ ریزیڈنس ویزوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی

دبئی ( یو اے ای اردو – 11 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات کی امارت دبئی نے پریشان حال تارکین وطن کو خوشخبری سنا دی ہے. ایسے تارکین وطن ، جو کوویڈ 19 سفری پابندیوں کے دوران یو اے ای سے باہر پھنسے ہوئے تھے ، ان کے رہائشی ویزوں میں 9 دسمبر 2021 تک توسیع دی گئی ہے۔

میعاد ختم ہونے والے ان ویزوں میں یہ توسیع تین ماہ کے لیے دی گئی ہے. جس میں دوبارہ درخواست دینے کے لیے ایک ماہ کی مہلت شامل ہے. جو تارکین وطن متحدہ عرب امارات واپس آنا چاہتے ہیں وہ اپنے ویزہ کا سٹیٹس نیچے دیے گئے لنک سے چیک کر سکتے ہیں.

ویزہ سٹیٹس چیک جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز

دبئی کے تمام پاکستانی تارکین وطن کو اب ویزہ کا سٹیٹس ایکٹو نظر آئے گا. اس کے بعد اگلا مرحلہ جی ڈی آر ایف اے سے پری ٹریول منظوری کا ہے. جس کے لیے درج ذیل پوسٹ پڑھیں.

جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ویزوں میں یہ خودکار توسیع صرف دبئی کے رہائشی ویزا رکھنے والوں کو دی گئی ہے۔ ایسے تارکین وطن جو متحدہ عرب امارات سے چھ ماہ سے زائد عرصے تک باہر رہے ہیں وہ بھی واپس آ سکتے ہیں۔ دیگر امارات یعنی ابوظہبی، شارجہ وغیرہ کے ویزہ ہولڈرز کے لیے ہدایات ابھی واضح نہیں ہیں.

ہمارے فیس بک پیج پر موجود ایک قاری جن کے پاس ابوظہبی کا ویزہ تھا اور ان کو یو اے ای میں ویکسین لگی تھی اور ان کو پاکستان میں پھنسے چھ ماہ سے زائد ہو گئے تھے. انہوں نے پوچھا تھا کہ اب وہ واپس جا سکتے ہیں یا نہیں.

ان کی مدد کے لیے ہم نے سب سے پہلے ان کا ویزہ سٹیٹس چیک کیا جو کہ ایکٹو تھا. ہم نے آئی سی اے سے پری انٹری اپروول لی جس کے بعد ان کا سٹیٹس گرین آ گیا. اس کے بعد وہ 22 اگست کو ابوظہبی واپس چلے گئے.

Dubai pre entry approval

دیگر ہدایات میں مسافروں کے پاس کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل جمع کرنے اور طے شدہ پرواز کی روانگی کے درمیان 48 گھنٹوں کے اندر ایک کوویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

صرف مصدقہ اور منظور شدہ لیبارٹریز کی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹیں قبول کی جائیں گی جو اصل رپورٹ سے منسلک کیو آر کوڈ جاری کرتی ہیں۔

مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ کے اندر کوویڈ 19 کا ریپڈ ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔

مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:
پاکستان سے دبئی فلائٹس ٹکٹ کتنے میں مل رہے ہیں؟

اِن باؤنڈ ، آؤٹ باؤنڈ اور ڈومیسٹک فلائٹس میں کیا فرق ہے؟

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

آئی سی اے اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔