jobs in abu dhabi

سنگدل لڑکی نے محبوب کو قتل کر کے گوشت مزدوروں کو کھلا دیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم مراکش کی ایک تیس سالہ لڑکی نے اپنے محبوب کو قتل کرنے کے بعد اس کا گوشت بریانی میں ڈال کر مزدوروں کو کھلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تین ماہ قبل پیش آیا لیکن منظر عام پہ اسوقت آیا جب مقتول کا بھائی اسے ڈھونڈنے اس کی رہائش گاہ پہنچا جو کہ ام القوین میں ہے۔

مقتول کے بھائی کے مطابق اسے اپنے بھائی کا ایک دانت قیمہ بنانے والی مشین میں ملا جس پر اسے شک گزرا اور پولیس کو اطلاع کی۔

ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا کہ دانت مقتول کا ہی ہے۔ اس پر پولیس نے سنگدل لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

لڑکی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چھ سال سے مقتول کی محبوبہ تھی اور اب اس کا ارادہ کسی اور سے شادی کا تھا جس پر اسے قتل کیا۔

پولیس تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ لڑکی نے اپنے محبوب کو کس طرح قتل کیا ۔

لڑکی کے نفسیاتی چیک اپ کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ جو لڑ کی کی ذہنی حالت کا تعین کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں