دبئی ( یو اے ای اردو – 16 ستمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات میں موجود ایک ممبر نے پوچھا ہے کہ اس کا وزٹ ویزہ عنقریب ختم ہو رہا ہے. اس ویزے کو ایمپلائی ویزے میں کس طرح تبدیل کر سکتے ہیں؟ تاکہ مجھے واپس نہ جانا پڑے اور سفر کا کرایہ بچ جائے.
جواب: ایک ٹرم استعمال کی جاتی ہے "انسائیڈ کنٹری ویزہ چینج” ، جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں وزٹ پر آنے والا کوئی بھی مسافر اپنے وزٹ ویزے کو ایمپلائی ویزے میں تبدیل کرا سکتا ہے. اس کے لیے اگر آپ کو ملازمت کی آفر ہو گئی ہے تو اپنے ارباب یا سپانسر کو کہیں کہ آپ کے لیے ورک پرمٹ منظور کرائے.
ویزہ تبدیل کی فیس تقریبا 500 درہم ہے. جو ریزیڈنشل ویزہ فیس سے الگ وصول کی جائے گی. اس وقت جبکہ یہ تحریر لکھی جا رہی ہے تو ایک ماہ کا یو اے ای وزٹ ویزہ 400 اماراتی درہم، تین ماہ کا وزٹ ویزہ 900 درہم تک مل رہا ہے. ٹریول ایجنٹس کے ریٹس مختلف ہو سکتے ہیں.
یہ بھی پڑھیے:
یو اے ای سفر کے لیے ضروری دستاویزات کی فہرست