Emirates support

امارات ایئر لائن نے پاکستان سے دبئی براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا

دبئی ( یو اے ای اردو – 30 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) امارات ایئرلائن نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات ڈائریکٹ پروازوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ نئے ویزہ ہولڈرز کے لیے جی ڈی آر ایف اے یا آئی سی اے کی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے.

متحدہ عرب امارات کی قومی کیریئر امارات ایئرلائن کے کسٹمر سروس اکاؤنٹ نے ٹویٹر پر متعدد سوالات کا جواب دیتے ہوئے پوسٹ کیا ہے کہ پاکستان سمیت جن ممالک سے متحدہ عرب امارات کا سفر ممنوع تھا وہاں سے وزٹ ویزا اور انٹری پرمٹ رکھنے والے دبئی آ سکتے ہیں۔

امارات ایئرلائن کے سپورٹ ایجنٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی آمد ، روانگی اور ٹرانزٹ ملک کے لیے تمام سفری ضروریات کو پورا کریں۔ مسافروں کو 48 گھنٹوں کے اندر کیے جانے والے ٹیسٹ کے لیے منفی پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہو گی اور روانگی سے 6 گھنٹوں کے اندر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ جو کہ ایئرپورٹ کے اندر ہوگا۔ اس کے علاوہ مسافروں نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی ہوں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین مندرجہ ذیل ہیں اور یو اے ای میں بھی قابل قبول ہیں.

  1. سپوتنک وی
  2. جانسن اور جانسن
  3. موڈرنا
  4. نووایکس
  5. آکسفورڈ یونی ایسٹرا زینیکا
  6. فائزر بائیو ٹیک
  7. سائنوفارم
  8. سائنو ویک

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے سنیچر کے روز اعلان کیا تھا کہ 30 اگست 2021 سے یو اے ای سیاحتی اور وزٹ ویزے جاری کرنا دوبارہ شروع کرے گا۔ سیاحتی ویزوں کے لیے درخواست تمام ممالک کے لوگوں کے لیے 30 اگست سے کھلی ہے۔ منظور شدہ ویزا کیٹیگریز میں ملازمت ، مختصر یا توسیع شدہ قیام ، وزٹ ، اور نیا جاری کردہ رہائشی ویزا شامل ہیں۔

پاکستان میں ویکسینیٹڈ مسافراب وزٹ ویزہ پر یو اے ای سفر کر سکتے ہیں

آئی سی اے اپروول کے لیے درخواست کیسے دیں؟

جی ڈی آر ایف اے میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ، یو اے ای ویزہ کے لیے پاکستان میں منظور شدہ لیبارٹریز کی فہرست

کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ آن لائن کیسے بنائیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔