Sheikh Khalifa bin Zayed

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے

دبئی (یو اے ای اردو – زوہیب بٹ)

یو اے ای کے صدارتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ 13 مئی کو انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان کے مطابق، وزارت صدارتی امور نے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے جانشین تھے جو 1971 میں یونین کے بعد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر بنے. وہ 2 نومبر 2004 کو انتقال کر گئے۔

عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی سوانح حیات

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے اور شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر تھے۔ وہ ابوظہبی کی امارت کے 16 ویں حکمران بھی تھے۔

انہوں نے صدر بننے کے بعد متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت اور ابوظہبی کی حکومت کی کئی طریقوں سے تنظیم نو کی۔

ان کے دور حکومت میں متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ لگژری ملک بن کر ابھرا اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ انہوں نے ملک میں تیل اور گیس کے شعبے کی ترقی کو فروغ دیا۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔