Etihad airways

یو اے ای نے پاکستان اور بھارت کے لیے پروازیں 5 اگست سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا

دبئی (یواے ای اردو – 3 اگست 2021 – ارشد فاروق بٹ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ممالک کے لیے بند پروازیں 5 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے منگل کے روز پاکستان ، بھارت، سری لنکا ، نیپال ، نائیجیریا اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے نرمی کا اعلان کیا ہے.

ایسے مسافر جن کے پاس اقامتی ویزہ ہو اور وہ متحدہ عرب امارات میں ویکسینیشن کی مکمل خوراکیں حاصل کر چکے ہوں۔ اس کے علاوہ انہیں کرونا کی دوسری خوراک لگوائے 14 دن گزر چکے ہوں وہ متحدہ عرب امارات واپس آ سکتے ہیں۔ ان پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

مزیدکہا گیا ہے کہ مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لہذا اس سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی بھی ضرورت نہیں ہے. کیونکہ یو اے ای کے پاس اپنے ملک میں کرائی گئی ویکسینیشن کا ریکارڈ موجود ہے.

واضح رہے کہ ایسے پاکستانی جن کی ویکسینیشن متحدہ عرب امارات میں نہیں ہوئی بدستور پابندی کی زد میں رہیں گے، تاہم اگست کے آخر تک یو اے ای کی جانب سے سفری پابندیوں کے مکمل خاتمے کی نوید ہے۔

uae updates

یہ بھی پڑھیے:
جی ڈی آر ایف اے دبئی میں ویزہ کی پری انٹری منظوری کے لیے درخواست کیسے دیں؟

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔