Mohammed bin Rashid Al Maktoum

متحدہ عرب امارات کی جانب سے افغان عوام کی مدد کے لیے امدادی طیارہ روانہ

ابوظہبی( یو اے ای اردو – 20 اپریل 2022 – امارات نیوز ایجنسی وام ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 30 میٹرک ٹن خوراک اور امدادی سامان لے کر ایک طیارہ افغانستان روانہ ہوا. جس کا مقصد افغان عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کی فوری بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

یہ امداد پہلے سے ہی خراب انسانی صورتحال سے دوچار بہت سے ممالک میں زندگی کی بگڑتی ہوئی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ ہے۔

افغانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عيسى سالم الظاہري نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات افغان عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادکی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ امداد افغانستان اور اس کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط کرنے کی ملکی قیادت کی خواہش کی عکاسی ہے. انہوں نے افغانستان میں انسانی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدام کے لیے تمام کوششوں کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات افغانستان کو ان بحرانوں اور آفات چاہے وہ قدرتی آفات ہو یا جنگ کی شکل میں ان پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔

ستمبر سے دسمبر 2021 تک، متحدہ عرب امارات نے 5 لاکھ سے زیادہ افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیےتقریباً 500 ٹن خوراک اور طبی سامان سے لدے 21 امدادی طیارے افغانستان بھیجے ہیں۔

ایڈیٹر ارشد فاروق

ارشد فاروق
ارشد فاروق بٹ کالم نگار اور بلاگر ہیں۔ یو اے ای اردو ویب سائٹ پر آپ ویزہ گائیڈ اور اردو نیوز کی کیٹیگری اپڈیٹ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔